تعلیم ہی معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاہے کہ تعلیم ہی معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلی سردارکاریز کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اساتذہ کے مسائل سنے اور ان کےحل کی یقین دہانی کرائی۔ …

کوئٹہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاہے کہ تعلیم ہی معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلی سردارکاریز کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اساتذہ کے مسائل سنے اور ان کےحل کی یقین دہانی کرائی۔

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلوچستان حکومت کی یوتھ پالیسی کا مقصد ہی بچیوں میں تعلیم کا فروغ ہے، اساتذہ و طالب علموں کے مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

مزید خبریں