تلور کے شکار کیخلاف درخواست پر سیکرٹری وائلڈ لائف طلب

لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری وائلڈ لائف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

لاہور۔25مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری وائلڈ لائف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جسٹس محمد اقبال وینس نے نعیم صادق کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کلیم الیاس نے موقف اختیار کیا کہ تلور کے شکار کے لیے مسلسل پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں، جس سے اس نایاب پرندے کی نسل تیزی سے کم ہو رہی ہے اور کئی علاقوں میں ختم ہو چکی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف تلور کے شکار سے متعلق موثر پالیسی بنانے کے بجائے صرف یقین دہانیاں کرا رہا ہے۔ استدعا کی گئی کہ تلور کے شکار اور شکار کے پرمٹس کے اجرا پر فوری پابندی عائد کی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ تلور کے شکار سے متعلق پالیسی اور قانون طلب کر لیتے ہیں، جبکہ سیکرٹری وائلڈ لائف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں