تمام صوبوں کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان میں 1لاکھ 53 ہزار 565 این۔95 ماسک اور 38 لاکھ 91ہزار 588 فیس ماسک شامل ہیں، این ڈی ایم اے

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر کے ہسپتالوں و ہیلتھ ورکرز کیلئے تقسیم کیے گئے حفاظتی سامان کی تفصیلات جاری کردیں۔ چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان وآزاد کشمیر کے ہسپتالوں و ہیلتھ ورکرز میں تقسیم کے لیے این ڈی ایم اے نے چار مرحلوں میں حفاظتی سامان ارسال کیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تمام صوبوں …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر کے ہسپتالوں و ہیلتھ ورکرز کیلئے تقسیم کیے گئے حفاظتی سامان کی تفصیلات جاری کردیں۔ چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان وآزاد کشمیر کے ہسپتالوں و ہیلتھ ورکرز میں تقسیم کے لیے این ڈی ایم اے نے چار مرحلوں میں حفاظتی سامان ارسال کیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تمام صوبوں کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان میں 1لاکھ 53 ہزار 565 این۔95 ماسک اور 38 لاکھ 91ہزار 588 فیس ماسک شامل ہیں۔ حفاظتی سامان میں 9لاکھ 55ہزار 417 حفاظتی سوٹ، 1لاکھ 44ہزار 467 گاونز، 10لاکھ 33ہزار 643دستانے، 3لاکھ 46ہزار 896 سرجیکل کیپس اور 36 ہزار 520 فیس شیلڈ شامل ہیں۔ حفاظتی سامان میں 2لاکھ 11ہزار 244 شوزکور اور 97ہزار 982 عینکیں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبوں کو دیئے گئے تمام سامان کی علیحدہ علیحدہ تفصیل این ڈی ایم اے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ اگلے چند روز میں روانہ کر دی جائے گی۔ تمام صوبوں کو ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں ارسال کی جا چکی ہیں۔