تمام فارماسٹیکل اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ اور علاج کےلئے ادویات عوام کو فراہم کرنی چاہئیں،این ڈی ایم اے

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ تمام فارماسٹیکل اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ اور علاج کے لئے ادویات عوام کو فراہم کرنی چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں فارما سٹیکل ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات میں کہی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ تمام فارماسٹیکل اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ اور علاج کے لئے ادویات عوام کو فراہم کرنی چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں فارما سٹیکل ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات میں کہی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور حالات کے تناظر میں فارما سٹیکل اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ اور علاج کی ادویات عوام کو فراہم کرنے کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غیرقانونی اور ناجائز منافع کی بجائے عوام کی زندگی کو بچانے پر توجہ دینی چاہیے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آفات کا مقابلہ متحد ہو کر یکجہتی سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ فارما اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہر قسم کی مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔