تمام پاکستانی شہری بالخصوص خواتین اور نوجوان عام انتخابات میں حصہ لیں، سٹیک ہولڈرز پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، دولت مشترکہ مبصر گروپ

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) دولت مشترکہ مبصر گروپ نے تمام پاکستانی شہریوں بالخصوص خواتین اور نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ عام انتخابات میں حصہ لیں اور تمام سٹیک ہولڈرز پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں گروپ کے سربراہ اور نائجیریا کے سابق ریاستی سربراہ جنرل عبداسلامی اے ابوبکر نے کہا کہ دولت …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) دولت مشترکہ مبصر گروپ نے تمام پاکستانی شہریوں بالخصوص خواتین اور نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ عام انتخابات میں حصہ لیں اور تمام سٹیک ہولڈرز پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں گروپ کے سربراہ اور نائجیریا کے سابق ریاستی سربراہ جنرل عبداسلامی اے ابوبکر نے کہا کہ دولت مشترکہ مبصر گروپ پاکستانی انتخابات میںغیر جانبدرانہ، آزادانہ اور شفاف کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گروپ انتخابی عمل کا جائزہ لینے کی غرض سے پاکستان میں مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کیلئے ان انتخابات کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ جنرل ابو بکر کا کہنا ہے کہ یہاں ہماری موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دولت مشترکہ پاکستان اور پاکستانی جمہوری عمل کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔ دولت مشترکہ مبصر گروپ ایشیائ، افریقہ، یورپ اور پیسفک سمیت دولت مشترکہ ممالک سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز، الیکشن کمشنرز، سول سوسائٹی کے نمائندوں، سفارتکاروں اور قانون اور انسانی حقوق کے ماہرین پر مشتمل ہے۔ گروپ 30 جولائی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

مزید خبریں