تمام ہیلتھ ورکرز کو باقاعدگی سے ذاتی تحفظ کے آلات بھی فراہم کئے جارہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ تمام ہیلتھ ورکرز کو باقاعدگی سے ذاتی تحفظ کے آلات بھی فراہم کئے جارہے ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے کم از کم 70 اضافی بستروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ٹویٹ انہو ں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ تمام ہیلتھ ورکرز کو باقاعدگی سے ذاتی تحفظ کے آلات بھی فراہم کئے جارہے ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے کم از کم 70 اضافی بستروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ٹویٹ انہو ں نے کہا کہ پمز ہسپتال کے تمام شعبوں کے سربراہان کے ساتھ این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ ملاقات تعمیری رہی ہے۔ تمام ہیلتھ ورکرز کو باقاعدگی سے ذاتی تحفظ کے آلات بھی فراہم کئے جارہے ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے کم از کم 70 اضافی بستروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ایمرجنسی مینجمینٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔