اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح اور شفاف ہے، تنازعہ جموں و کشمیر پر چین کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں، یہ تاریخی تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ چارٹر کے تحت حل کیا جانا چاہئے، تنازعہ جموں و کشمیر پر بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانا پڑی۔ جمعہ کو ترجمان چینی وزارت …
تنازعہ جموں و کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح اور شفاف ہے، یہ تاریخی تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ چارٹر کے تحت حل کیا جانا چاہئے، ترجمان چینی وزارت خارجہ کے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تنازعہ کشمیر سے متعلق بھارتی میڈیا کے تیکھے سوالوں کے برجستہ جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح اور شفاف ہے، تنازعہ جموں و کشمیر پر چین کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں، یہ تاریخی تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ چارٹر کے تحت حل کیا جانا چاہئے، تنازعہ جموں و کشمیر پر بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانا پڑی۔ جمعہ کو ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تنازعہ کشمیر سے متعلق بھارتی میڈیا کے تیکھے سوالوں کے برجستہ جواب دیئے جس سے تنازعہ جموں و کشمیر پر بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانا پڑی۔ تنازعہ کشمیر کے حوالہ سے سلامتی کونسل کے ارکان کی حمایت سے متعلق بھارتی میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق چین کا مو¿قف واضح اور شفاف ہے، یہ ایک تاریخی تنازعہ اور اس تنازعہ کو دوطرفہ معاہدوں اور یو این سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق پرامن حل کرنا چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین یہ معاملہ ہمیشہ یو این سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں رہا اور سلامتی کونسل کو حالیہ پیشرفت کی بنیاد پر مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر توجہ دینا چاہئی۔ ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اور بھارت کو اس کے بارے میں سوچنا اور بھارت کو توجہ کے ساتھ سلامتی کونسل رکن ممالک کی درخواست کا جواب دینا چاہئے۔ سلامتی کونسل رکن ممالک مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ازسرنو جائزہ سے کشیدگی میں کمی، مسئلہ کے حل پر پیشرفت ممکن ہے۔ ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس سلامتی کونسل کا اہم رکن ہے اور مسئلہ جموں و کشمیر پر کھل کر بولا۔ سلامتی کونسل کے تمام ارکان نے کھل کر تنازعہ جموں و کشمیر پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ خطہ پر بھارت کے خیالات سمجھتے ہیں، چین کی سوچ شفاف، مو¿قف واضح، بھارت کو علم ہے۔ چین مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل جائزہ میں بھرپور انداز سے شامل ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی جائزہ اجلاس میں شمولیت، خطہ میں کشیدگی میں کمی، علاقائی امن و استحکام کیلئے ہے، بھارت اس سارے معاملہ کا کوئی اور مطلب لے تو اور بات ہے۔ ترجمان نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم اور تحمل کا مظاہرہ کریں، پاکستان اور بھارت سے رابطہ میں ہیں، ہم مثبت کردار ادا کریں گے۔








