اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ توانائی اور بجلی کے معاملات پر بھی فوری توجہ دی جائے۔ بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جائے۔ لائن لاسز کم کئے جائیں اور بجلی کی چوری کا سدباب کیا جائے۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شمالی علاقہ جات، آزاد کشمیر اور وطن عزیز کے بعض دیگر …
توانائی اور بجلی کے معاملات پر بھی فوری توجہ دی جائے، بجلی کی، ترسیل کا نظام بہتر، لائن لاسز کم ، بجلی کی چوری کا سدباب کیا جائے، دریاﺅں کے بہاﺅ پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو مزید بڑھانا چاہئے،صدر ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ توانائی اور بجلی کے معاملات پر بھی فوری توجہ دی جائے۔ بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جائے۔ لائن لاسز کم کئے جائیں اور بجلی کی چوری کا سدباب کیا جائے۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شمالی علاقہ جات، آزاد کشمیر اور وطن عزیز کے بعض دیگر علاقے پانی کی دولت سے مالا مال ہیں۔ ان علاقوں کا ماحول بجلی کی تیاری کے سلسلے میں قدرتی طور پر سازگار ہے۔ متعلقہ وزارتوں اور حکام کو دریاﺅں کے بہاﺅ پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو مزید بڑھانا چاہئے۔ ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا چاہئے تاکہ جہاں بھی بجلی پیدا ہو رہی ہو وہ نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے تاکہ ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام مربوط شکل اختیار کر سکے۔









