توقع ہے کہ حج 2017ءگزشتہ تین سالوں سے بھی بہتر ہوگا، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے عازمین حج کے لئے حج 2017ءتربیتی پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔ حج پروازوں تک تربیتی پروگرام مقررہ تربیتی مراکز میں جاری رہیں گے جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تمام عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے موقع پر اﷲو رسول کی اطاعت اور سعودی قوانین …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے عازمین حج کے لئے حج 2017ءتربیتی پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔ حج پروازوں تک تربیتی پروگرام مقررہ تربیتی مراکز میں جاری رہیں گے جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تمام عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے موقع پر اﷲو رسول کی اطاعت اور سعودی قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ خواتین حج کے موقع پر دو عبایا ساتھ لے جانے سمیت پردے کا خصوصی خیال رکھیں۔ توقع ہے کہ حج 2017ءگزشتہ تین سالوں سے بھی بہتر ہوگا۔ بدھ کو فیصل مسجد اسلام آباد میں جڑواں شہروں راولپنڈی/اسلام آباد میں حج تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج بیت اﷲ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب پاکستانی حج کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ تین سالوں کے دوران حج کے لئے بہترین انتظامات کئے جس پر عوام نے بڑی خوشی اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے راستے میں آنے والی ہر قسم کی رکاوٹ اﷲ پاک نے اپنے کرم سے ختم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ اﷲ پاک اسے حج کی سعادت نصیب فرمائے۔

Leave a Reply