بینکاک۔8دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کی رائل تھائی ایئر فورس نے کمبوڈیا کی مسلح افواج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ تاس کے مطابق فضائیہ کے ترجمان کے دفتر کے مطابق یہ کارروائی کمبوڈیا کی فوجی نقل و حرکت کے جواب میں کی گئی، جسے تھائی حکومت نے قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا ہے۔ جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ کمبوڈین افواج کی …
تھائی لینڈ فضائیہ کا کمبوڈین فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے، سرحدی تناؤ میں اضافہ

مزید خبریں
بینکاک۔8دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کی رائل تھائی ایئر فورس نے کمبوڈیا کی مسلح افواج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ تاس کے مطابق فضائیہ کے ترجمان کے دفتر کے مطابق یہ کارروائی کمبوڈیا کی فوجی نقل و حرکت کے جواب میں کی گئی، جسے تھائی حکومت نے قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا ہے۔
جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ کمبوڈین افواج کی جانب سے “بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی، جنگی یونٹس کی دوبارہ پوزیشننگ اور فائر سپورٹ عناصر کی تیاری” جیسے اقدامات سرحدی صورتحال میں خطرناک اضافہ کر رہے تھے، جس کے بعد فضائی طاقت کا استعمال ضروری قرار پایا۔ ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد کمبوڈین فوج کی صلاحیت کو اُس حد تک محدود کرنا تھا جو تھائی شہریوں اور سرحدی علاقوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ تمام فضائی مشن انتہائی احتیاط سے انجام دیے گئے اور صرف ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو براہ راست خطرہ تصور کی جا رہی تھیں، جن میں اسلحہ ڈپو، کمانڈ مراکز، اور لاجسٹک راستے شامل ہیں۔
اس سے قبل تھائی بری فوج کے سیکنڈ آرمی ایریا نے اطلاع دی تھی کہ کمبوڈین افواج نے اتوار کے روز دو مرتبہ تھائی سرحدی مقامات پر فائرنگ کی۔ یہ جھڑپیں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے اور 6 بجے ہوئیں۔ تھائی فوج کے مطابق کمبوڈین علاقے میں T-55 ٹینکوں کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی ہے، جبکہ سرحدی علاقوں سے عام شہریوں کا انخلا جاری ہے۔خطے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے، اور علاقائی سیکیورٹی ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔







