مانسہرہ۔ 17 نومبر (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران5منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ جن میں فروشان نعمان ریاض ، محمد صیداور عدیل شامل ہیں جن سے مجموعی طور پر 2 کلو 125 گرام چرس اور 135 گرام آئس برآمد ہوئی۔ اسی طرح تھانہ دربند پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حسین شاہ کو گرفتار کر کے 2 کلو 55 گرام چرس برآمد کرلی۔ اسی …
تھانہ سٹی، دربند اور لساں نواب پولیس کی کارروائیاں،5منشیات فروش گرفتار

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 17 نومبر (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران5منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ جن میں فروشان نعمان ریاض ، محمد صیداور عدیل شامل ہیں جن سے مجموعی طور پر 2 کلو 125 گرام چرس اور 135 گرام آئس برآمد ہوئی۔
اسی طرح تھانہ دربند پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حسین شاہ کو گرفتار کر کے 2 کلو 55 گرام چرس برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ لساں نواب پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد حنیف کو گرفتار کر کے 1 کلو 725 گرام چرس اور ایک عدد 30 بور پستول برآمد ہوا۔








