تھانہ کڑانہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،2 رکنی گینگ گرفتار، 1 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا
تھانہ کڑانہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،2 رکنی گینگ گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا۔ 17 جون (اے پی پی):تھانہ کڑانہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،2 رکنی گینگ گرفتار، 1 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کڑانہ پولیس محمد عمران نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم مظہر اور فیاض کے قبضہ سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے جو بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔








