حکومت کوئلہ اور پانی جیسے مقامی وسائل سے سستی بجلی کے حصول پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، تھر میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں سے علاقہ کے عوام خوشحال ہوں گے اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کوئلہ اور پانی جیسے مقامی وسائل سے سستی بجلی کے حصول پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، تھر میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں سے علاقہ کے عوام خوشحال ہوں گے اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وزارت پانی …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کوئلہ اور پانی جیسے مقامی وسائل سے سستی بجلی کے حصول پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، تھر میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں سے علاقہ کے عوام خوشحال ہوں گے اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وزارت پانی و بجلی میں تھرکول سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر عملدرآمد اور بجلی کی خریداری سے متعلق معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے 2018ءتک زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کیلئے کام ہو رہا ہے اور ہم طویل المدتی حکمت عملی کے تحت بجلی کی اضافی پیداوار کی گنجائش بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply