تیئیس مارچ تاریخی اعتبار سے ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کایوم پاکستان پر پیغام

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 23 مارچ تاریخی اعتبار سے ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ اس دن ہمارے آباو¿ اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی زیر قیادت مسائل کا مل کر سامنا کرنے اور اپنی تقدیر بدلنے کاعہد کیا تھا جو کہ بعد میں تعمیر پاکستان پر منتج ہوا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 23 مارچ تاریخی اعتبار سے ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ اس دن ہمارے آباو¿ اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی زیر قیادت مسائل کا مل کر سامنا کرنے اور اپنی تقدیر بدلنے کاعہد کیا تھا جو کہ بعد میں تعمیر پاکستان پر منتج ہوا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے 23 مارچ (یوم پاکستان)کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کا دن بھی وہی تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ آج ہمیں بحیثیت قوم باقی جن مسائل کا سامنا ہے وہاں کرونا کی عالمی شکل اختیار کرنے والی وبا نے ہماری سماجی زندگیوں اور معاشی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت ایک سنجیدہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا ہے۔ حکومت جہاں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے وہاں عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر اس مسلے کا سامنا کرنا ہوگا۔ہمارے مسائل بہت زیادہ ہیں اور قومی یکجہتی کو دہشت گردی ، انتہاپسندی ، غربت اور کمزور معیشت کے ہاتھوں خطرات لاحق ہیں لیکن ان سب کے باوجود ہمار ا عزم اور حوصلہ غیر متزلزل ہے۔ انہوں کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ایک ملک ہے اورہم تمام مسائل کا پر امن حل چاہتے ہیں اور دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں  انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم  اپنی تر صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ان مسائل پر قابو پانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے جو ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔