بیجنگ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) ماریا شرا پووا، سیرا ایرانی، شوئی پینگ اور سبالینکا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں جمعے کو کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس کوالیفائر کھلاڑی سٹیفنی ووگل کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور …
تیانجن اوپن ٹینس، شرا پووا، سیرا ایرانی، شوئی پینگ اور سبالینکا ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) ماریا شرا پووا، سیرا ایرانی، شوئی پینگ اور سبالینکا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں جمعے کو کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس کوالیفائر کھلاڑی سٹیفنی ووگل کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اٹلی کی سیرا ایرانی نے امریکہ کی مکہالے کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، چین کی شوئی پینگ بھی کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے اسپین کی سورائبز ٹومو کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، سبالینکا نے چین کی لی ژو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز پایا۔








