تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سےموٹر سائیکل پر سوار پولیس سپیشل برانچ ملتان کے انسپکٹر حسنین سجاد شاہ جاں بحق ہو گئےپولیس زرائع کے مطابق وہ ملتان میں ڈیوٹی دینے کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر مظفرگڑھ واپس آرہے تھے
تیزرفتار ٹرک کی ٹکر،موٹرسائیکل سوار پولیس انسپکٹر جاں بحق،ریسکیو زرائع

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 20 مئی (اے پی پی):تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سےموٹر سائیکل پر سوار پولیس سپیشل برانچ ملتان کے انسپکٹر حسنین سجاد شاہ جاں بحق ہو گئےپولیس زرائع کے مطابق وہ ملتان میں ڈیوٹی دینے کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر مظفرگڑھ واپس آرہے تھے،واقعے کے بعد فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر سجاد حسنین کی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے، انسپکٹر حسنین سجاد کی حادثے میں موت پر ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر حسنین سجاد کی اچانک موت سے دلی صدمہ ہوا ہے،ان کی اچانک موت سے ہر آنکھ اشک بار ہے،انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انسپکٹر سجاد حسنین ایک شریف النفس انسان ، انتہائی قابل اور ایماندار پولیس آفیسر تھے،متوفی کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں،مرحوم انسپکٹر حسنین سجاد سپیشل برانچ ملتان میں تعینات تھے۔








