تیسری بین الاقوامی کانفرنس اور گندھارا کلچر اینڈ ٹورازم فیسٹیول 28 سے 31 مارچ تک منعقد ہوگا

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):تیسری بین الاقوامی کانفرنس و گندھارا کلچر اینڈ ٹورازم فیسٹیول 28 سے 31 مارچ تک کو منعقد ہوگی۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ رواں سال کانفرنس کا عنوان ’’عقیدت کی نقش گری: گندھارا کے بدھ، بودھی ستوا، جاتک کہانیاں اور گندھارا کا اسٹوپا‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلک روڈ سینٹر اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے فوٹوگرافرز کو دعوت دی ہے کہ …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):تیسری بین الاقوامی کانفرنس و گندھارا کلچر اینڈ ٹورازم فیسٹیول 28 سے 31 مارچ تک کو منعقد ہوگی۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ رواں سال کانفرنس کا عنوان ’’عقیدت کی نقش گری: گندھارا کے بدھ، بودھی ستوا، جاتک کہانیاں اور گندھارا کا اسٹوپا‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلک روڈ سینٹر اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے فوٹوگرافرز کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کے بدھ مت ورثے کی روحانی گہرائی اور فن کو اپنے کیمرے کے ذریعے اجاگر کریں۔مقابلے کا مقصد گندھارا پاکستان میں پتھر پر تراشی گئی عقیدت، داستان گوئی اور فنی مہارت کو نمایاں کرنا ہے۔

شرکا گندھارا بدھ اور بودھی ستوا کے مجسموں کے حسن و وقار، جاتک کہانیوں کی باریک نقش گری اور گندھارا کے اسٹوپا بدھ مت کی فن تعمیر کو اپنے فریم میں محفوظ کر سکتے ہیں۔منتخب تصاویر کو تیسری بین الاقوامی کانفرنس و گندھارا فیسٹیول کے دوران نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام گندھارا کے اس تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کی ایک کاوش ہے جہاں ایمان اور فن نے یکجا ہو کر بدھ کی ایسی تصویر تخلیق کی جو آج بھی دنیا بھر کو متاثر کرتی ہے۔

مزید خبریں