تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلے 2020ءاختتام پذیر ہو گئے

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلے 2020ءکی اختتامی تقریب پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقد کی گئی۔ جرمنی، انڈونیشیا، عمان، قطر، سری لنکا اور ترکی کی ٹیموں نے ایک ہفتہ پر محیط مقابلوں میں شرکت کی۔ کمانڈر کراچی رییر ایڈمرل زاہد الیاس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلوں میں پاکستان نیول …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلے 2020ءکی اختتامی تقریب پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقد کی گئی۔ جرمنی، انڈونیشیا، عمان، قطر، سری لنکا اور ترکی کی ٹیموں نے ایک ہفتہ پر محیط مقابلوں میں شرکت کی۔ کمانڈر کراچی رییر ایڈمرل زاہد الیاس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلوں میں پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان میرین اکیڈمی کی ٹیموں کے علاوہ 6 بین الاقوامی ٹیمیں شریک تھیں۔ مقابلوں میں سیلنگ، تیراکی، لائف سیونگ، سی مین شپ اور فزیکل فٹنس کے مقابلے شامل تھے۔ ان مقابلوں کا انعقاد کراچی ہاربر اور پاکستان نیوی سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے مقابلوں کے شاندار انعقاد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور جیتنے والی ٹیموں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ ترکی کی ٹیم نے 5 سونے کے تمغے حاصل کرکے مقابلوں میں فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نیول اکیڈمی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں سول ملٹری حکام اور شریک ممالک کے سفراءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔