اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) تیونس میں پاکستانی سفارتخانہ نے 2روزہ سالانہ چیئریٹی بازار میں حصہ لیا جو کہ 30 نومبر اور یکم دسمبر کو تیونس میں منعقد ہوا۔ تقریب کا انعقاد تیونس کے بین الاقوامی خواتین گروپ اور خواتین کاروباری افراد کے تیونس نیشنل چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ مقامی اداروں کے علاوہ تیونس میں مقیم غیر ملکی سفارتخانوں کی جانب سے …
تیونس میں پاکستانی سفارتخانہ نے سالانہ چیئریٹی بازار میں حصہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) تیونس میں پاکستانی سفارتخانہ نے 2روزہ سالانہ چیئریٹی بازار میں حصہ لیا جو کہ 30 نومبر اور یکم دسمبر کو تیونس میں منعقد ہوا۔ تقریب کا انعقاد تیونس کے بین الاقوامی خواتین گروپ اور خواتین کاروباری افراد کے تیونس نیشنل چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ مقامی اداروں کے علاوہ تیونس میں مقیم غیر ملکی سفارتخانوں کی جانب سے اپنے اپنے ملک کی مصنوعات اور سیاحت کی صلاحیتوں بارے نمائش کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے نمائش میں ثقافتی ورثہ اور سیاحت کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستانی سٹال میں دستکاری کی ایک حقیقت اور پاکستان کے سیاحتی علاقوں سے متعلق معلوماتی کتابچے ، پمفلٹس، بروشرز اور تصاویر رکھی گئی تھیں۔ پاکستانی سفارتخانہ کے حکام نے پاکستان میں سیاحت کے مواقع سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں اور دلچسپی رکھنے والوں میں بروشرز تقسیم کئے۔ تقریب میں پاکستان کی سیاحت کی صلاحیتوں سے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ پاکستان پویلین نے مقامی اور غیر ملکی جو پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، کو پاکستان کے سیاحتی مقامات بارے بتایا۔ تیونس کی وزیر برائے خواتین و خاندانی امور نازیہ لابیڈی نے نمائش میں لگائے گئے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اور نمائش میں پاکستان کی بھرپور موجودگی کو سراہا۔








