ثالث غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے پیشگی اقدامات کر رہے ہیں، امریکی عہدیدار

ثالث غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے پیشگی اقدامات کر رہے ہیں، امریکی عہدیدار واشنگٹن ۔17اگست (اے پی پی):امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ثالث یرغمالیوں کی ممکنہ رہائی اور امداد کی تقسیم کے لیے لاجسٹک پر کام کر رہے ہیں جو کسی معاہدے پر پہنچنے کی صورت میں اس کا ایک اہم حصہ ہوگا۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ …

ثالث غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے پیشگی اقدامات کر رہے ہیں، امریکی عہدیدار

واشنگٹن ۔17اگست (اے پی پی):امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ثالث یرغمالیوں کی ممکنہ رہائی اور امداد کی تقسیم کے لیے لاجسٹک پر کام کر رہے ہیں جو کسی معاہدے پر پہنچنے کی صورت میں اس کا ایک اہم حصہ ہوگا۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ثالثوں کے خیال میں فریقین جنگ بندی کے معاہدے کے قریب ہیں۔امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس وقت جو تجویز میز پر ہے وہ بنیادی طور پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہر خلیج کو ختم کرتی ہے اور ثالث حتمی معاہدے کی منظوری سے قبل تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیل لاجسٹکس پر توجہ مرکوز رکھے گا جس میں یرغمالیوں کو آزاد کرانا، غزہ کے لیے انسانی امداد فراہم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ معاہدے کی شرائط پوری ہوں شامل ہے۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ تازہ ترین تجویز وہی ہے جو بائیڈن کی ہے جس میں جاری بات چیت پر مبنی کچھ وضاحتیں ہیں۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ جس طرح سے اس کو تشکیل دیا گیا اس سے اسرائیل کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے۔