ثانیہ مرزا نے میامی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی

میامی ۔ یکم اپریل (اے پی پی) ثانیہ مرزا اور بربورا سٹریکووا نے میامی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی بربورا سٹریکووا نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور چین کی وائے ینگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-1 اور 10-4 سے ہرا کر …

میامی ۔ یکم اپریل (اے پی پی) ثانیہ مرزا اور بربورا سٹریکووا نے میامی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی بربورا سٹریکووا نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور چین کی وائے ینگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-1 اور 10-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کی، اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کینیڈا کی گیبریلا ڈبروسکی اور چین کی یویفان نے جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلواکووا اور چین کی پینگ شوائی کو 7-5 ، 5-7 اور 10-7 سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔

Leave a Reply