انقرہ۔12نومبر (اے پی پی):ترک وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جارجیا میں اس کے فوجی طیارے کے حادثے میں 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منگل کو ترک فوجی طیارے سی۔130 نے آذربائیجان سے ترکیہ کے لئے اڑان بھری اور جارجیا میں گر تباہ ہو گیا تھا۔ ترک اور جارجیا کے حکام حادثے کی وجوہات جاننے کےلئےتحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ 2020 …
جارجیا میں فوجی طیارے کے حادثے میں ہمارے 20 فوجی جاں بحق ہوئے، ترکیہ

مزید خبریں
انقرہ۔12نومبر (اے پی پی):ترک وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جارجیا میں اس کے فوجی طیارے کے حادثے میں 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منگل کو ترک فوجی طیارے سی۔130 نے آذربائیجان سے ترکیہ کے لئے اڑان بھری اور جارجیا میں گر تباہ ہو گیا تھا۔ ترک اور جارجیا کے حکام حادثے کی وجوہات جاننے کےلئےتحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ 2020 کے بعد ترکیہ کا سب سے مہلک فوجی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ترک وزارت دفاع نے بدھ کو طیار کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 فوجیوں کی فہرست جاری کر دی ۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے ،آذربائیجان اور جارجیا نے فوجی طیارے کے حادثے پر تعزیت کا اظہارِ کیا جبکہ ترکیہ میں امریکا کے سفیر ٹام بیرک نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترک وزیرِ دفاع یاسر گولر نے آذربائیجان اور جارجیا کے اپنے ہم منصبوں کے علاوہ آذربائیجان کے چیف آف سٹاف سے بھی رابطہ کیا تاکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز بارے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن جو سی۔130 ہرکیولیس طیارہ تیار کرتی ہے، نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیقات کے دوران ترکیہ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ سی۔130 ہرکیولیس چار انجنوں والا ٹربو پراپ فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جو فوجیوں اور فوجی سازوسامان کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ طیارہ غیر تیار شدہ رن ویز سے بھی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے مختلف مقاصد کے لئےبشمول گن شپ، فضائی حملوں اور جاسوسی مشنز میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔








