اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرکاری قرضوں میں مجموعی طورپر1.371ٹریلین روپے کی کمی ہوئی ہے۔پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جون 2025کے اختتام پرحکومت کے سرکاری قرضوں کاحجم 80.518ٹریلین روپے ریکارڈکیا گیاتھا جوستمبرکے اختتام تک کم ہوکر79.14ٹریلین روپے ہوگیا،اس مدت کے دوران سرکاری قرضوں میں 1.371ٹریلین روپے کی کمی ہوئی۔ …
جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرکاری قرضوں میں مجموعی طورپر1.371ٹریلین روپے کی کمی ہوئی، خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرکاری قرضوں میں مجموعی طورپر1.371ٹریلین روپے کی کمی ہوئی ہے۔پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جون 2025کے اختتام پرحکومت کے سرکاری قرضوں کاحجم 80.518ٹریلین روپے ریکارڈکیا گیاتھا جوستمبرکے اختتام تک کم ہوکر79.14ٹریلین روپے ہوگیا،اس مدت کے دوران سرکاری قرضوں میں 1.371ٹریلین روپے کی کمی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 69مہینوں (دسمبر2019کے بعد سے لے کراب تک) پہلی مرتبہ کسی سہ ماہی میں قرضوں کے حجم میں اتنی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ منظم مالیاتی نظم وضبط،اضافی فنڈز کے سٹریٹجک استعمال اورمہنگے قرضوں کی قبل ازوقت واپسی سے یہ پیشرفت ممکن ہوسکی ہے،اس سے مستقبل میں قرضوں کی ضروریات میں کمی،ری فنانسنگ اوررول اوورمیں کمی اوردرمیانی مدت کی مالیاتی استحکام کومضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ قرضوں میں کمی سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہوگا، وقت کے ساتھ ساتھ قرضوں کی واپسی سے ترقی،سماجی تحفظ کیلئے وسائل کی فراہمی اورنموکیلئے ترجیحات کے تعین میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ قرضوں میں کمی سے پائیدار اور ذمہ داررانہ مالیاتی ترقی کویقینی بنایاجاسکے گا۔








