جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے د وران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کرنے والا بڑا ملک چین رہا ہے، سٹیٹ بینک رپورٹ

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے د وران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کرنے والا بڑا ملک چین رہا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ 2020-21کے دوران چین نے پاکستان میں 651ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ 106ملین ڈالر کی ایف ڈی …

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے د وران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کرنے والا بڑا ملک چین رہا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ 2020-21کے دوران چین نے پاکستان میں 651ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ 106ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کے ساتھ ہانگ کانگ دوسرے اور 105ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ایف ڈی آئی کرنے والے بڑے ممالک میں چین ، ناروے ، مالٹا اور ہانگ کانگ شامل تھے اور چین سرفہرست رہا تھا جس نے پاکستان میں 859ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی ۔ اسی طرح 289ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ناروے دوسرے نمبر پر رہا تھا جبکہ 167ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کے ساتھ مالٹا تیسرے اور 135ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ہانگ کانگ چوتھے نمبر تھا ۔

مزید خبریں