جازان میں ٹریفک حادثہ، والدین اور 5 بچےجاں بحق

جازان۔15دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے جازان میں ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے سات افراد والدین اور5بچے جاں بحق ہوگئے۔العربیہ کے مطابق جازان میں ٹریفک حادثہ خریص شاہراہ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ مرنے والوں میں خاندان کے سربراہ کے بھائی احمد حدادی نے بتایا کہ ان کے بھائی اپنے پانچوں بچوں اور اہلیہ …

جازان۔15دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے جازان میں ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے سات افراد والدین اور5بچے جاں بحق ہوگئے۔العربیہ کے مطابق جازان میں ٹریفک حادثہ خریص شاہراہ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

مرنے والوں میں خاندان کے سربراہ کے بھائی احمد حدادی نے بتایا کہ ان کے بھائی اپنے پانچوں بچوں اور اہلیہ کے ساتھ مشرقی علاقے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دوسری کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور اس میں فوری طور پر آگ لگ گئی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خاندان کا سربراہ علی بن محمد الحدادی، اہلیہ عیش بنت احمد الحدادی، بیٹے محمد اور حسام اور تین بیٹیاں شامل تھیں ۔