اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے اپنی نئی کارپوریٹ گروپ شناخت ’’جاز ورلڈ‘‘ متعارف کرا دی ہے جو کمپنی کی ٹیلی کام کمپنی سے ایک کثیرالجہتی کاروباری ادارے میں ارتقا کی عکاسی کرتی ہے۔ جاز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس شناخت کے تحت کنیکٹیوٹی، ڈیجیٹل، فنانس، لائف سٹائل، صحت، ڈیٹا سینٹر، مصنوعی ذہانت اور دیگر پلیٹ فارم بزنسز کو ایک …
جاز نے اپنی نئی کارپوریٹ شناخت ’’جاز ورلڈ‘‘ متعارف کرا دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے اپنی نئی کارپوریٹ گروپ شناخت ’’جاز ورلڈ‘‘ متعارف کرا دی ہے جو کمپنی کی ٹیلی کام کمپنی سے ایک کثیرالجہتی کاروباری ادارے میں ارتقا کی عکاسی کرتی ہے۔ جاز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس شناخت کے تحت کنیکٹیوٹی، ڈیجیٹل، فنانس، لائف سٹائل، صحت، ڈیٹا سینٹر، مصنوعی ذہانت اور دیگر پلیٹ فارم بزنسز کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کیا گیا ہے۔
جاز ورلڈ جاز کے تیزی سے پھیلتے ہوئے ڈیجیٹل اور مالیاتی سروسز کے پورٹ فولیو کے لیے واضح سمت فراہم کرتا ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ جاز بدستور پاکستان کے سب سے قابل اعتماد ٹیلی کام برانڈ کے طور پر اپنی موجودہ شناخت، قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت کام کرتا رہے گا۔ جاز ورلڈ اپنی مختلف سروسز کے ذریعے 10 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو بہترین خدمات پیش کرنا جاری رکھے گا۔جاز ورلڈ کے تحت فن ٹیک، تفریح، نوجوانوں کی شمولیت، کلائوڈ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ہیلتھ ٹیک، فیشن کامرس اور انشور ٹیک کے پلیٹ فارمز کو جوڑا اور وسعت دی جا رہی ہے۔
ان میں جاز کیش، موبی لنک بینک، تماشا، راکس، سموسا (الٹرا ایپ)، گرج، ٹیکنوسس، اپنا کلینک، زر اور فکر فری شامل ہیں۔ ساتھ ہی جاز ورلڈ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سینٹرز اور سائبر سکیورٹی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنا رہا ہے۔ جاز ورلڈ ایک مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دے گا جس کا مقصد قومی سطح پر لوگوں، خدمات اور مواقع سے جوڑنا ہے۔جاز ورلڈ کے اعلان کے موقع پر عامر اعجاز کو چیف آرٹیفیشل انٹیلیجنس آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ جاز میں مصنوعی ذہانت پر مبنی سلوشنز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے قائم کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کے تناظر میں عملی اور ذمہ دار اے آئی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
چیف آرٹیفیشل انٹیلیجنس آفیسر (سی اے آئی او) پاکستان کے مطابق عملی اور ذمہ دار اے آئی کی ترقی کو تیز کریں گے، صارف کے تجربے کو بہتر بنائیں گے اور مختلف پلیٹ فارمز پر سروسز میں جدت لائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ، سائبر سکیورٹی کو ایک اہم انتظامی ترجیح بنا دیا گیا ہے جہاں چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر قاسم شفیق اب براہ راست چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کریں گے جس سے جاز ورلڈ میں حفاظتی اقدامات مضبوط ہوں گے اور اعتماد، استحکام اور ڈیجیٹل حفاظت کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس موقع پر جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے کہاکہ جاز ورلڈ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جاز آج کیا بن چکا ہے اور مستقبل میں کس سمت جا رہا ہے، ہم ادائیگیوں، آن لائن خدمات، ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو بدل کر پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ جاز ورلڈ ہر صارف کے رابطے میں ہم آہنگی، اعتماد اور ذہانت فراہم کرتا ہے جبکہ ہمارا بنیادی مقصد ’سب کے لیے بہتر زندگی‘ برقرار رکھتا ہے۔
کمپنی نے زور دیا ہے کہ جاز، جاز ورلڈ کے وسیع تر ایکو سسٹم میں بنیادی کنیکٹیوٹی فراہم کرنے والا مرکزی ستون رہے گا۔ نئی شناخت کے تحت مصنوعات، صارف تجربات اور رابطہ کاری سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ ہفتوں میں جاری کی جائیں گی جبکہ جاز ورلڈ کمپنی کے تمام بزنسز، پلیٹ فارمز اور افراد کے مشترکہ مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے۔








