راولپنڈی ۔ 13 اپریل (اے پی پی) جامعہ سراجیہ نظامیہ اصغر مال راولپنڈی میں حسب روایت ختم بخاری شریف و دستار بندی، تقسیم اسناد کی تقریب شیخ الحدیث مفسر قرآن مولانا پیر سید چراغ الدین شاہ مرکزی امیر تحریک اتحاد امت پاکستان کی زیرپرستی منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے …
جامعہ سراجیہ جیسی عظیم دینی درسگاہیں ترویج اسلام کیلئے رول ماڈل ہیں، وزارت مذہبی امور نے قومی علماءو مشائخ کونسل اور مدرسہ اصلاحات کا خواب شرمندہ تعبیر کر دیا ہے جو کہ تاریخی اقدام ہے، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 13 اپریل (اے پی پی) جامعہ سراجیہ نظامیہ اصغر مال راولپنڈی میں حسب روایت ختم بخاری شریف و دستار بندی، تقسیم اسناد کی تقریب شیخ الحدیث مفسر قرآن مولانا پیر سید چراغ الدین شاہ مرکزی امیر تحریک اتحاد امت پاکستان کی زیرپرستی منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ سراجیہ جیسی دینی درسگاہیں ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔ پیر سید چراغ الدین شاہ کی دینی و ملی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے قومی علماءو مشائخ کونسل قائم کر دی ہے جس میں تمام مکاتب کے جید علماءو مشائخ شامل ہیں۔ مشائخ کی پیر چراغ الدین شاہ نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسی طرح ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مدرسہ اصلاحات عملی طورپر کی جا رہی ہیں تمام مکاتب کے بورڈز مشترکہ جدید علوم کے ساتھ متفقہ نصاب جلد لا رہے ہیں جس سے مدارس دینیہ کے طلباءدینی تعلیم کے ساتھ جدید علوم سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے۔








