جامعہ سندھ میں تین روزہ سپورٹس گالا کا آغاز، دو سو سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت

حیدرآباد۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ سندھ جامشورو کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کا سالانہ تین روزہ "انگلیکن اسپورٹس گالا" کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے کیا۔ گالا میں میراتھن ریس، فٹبال، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال شطرنج اور رسہ کشی سمیت دیگر کھیل شامل …

حیدرآباد۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ سندھ جامشورو کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کا سالانہ تین روزہ "انگلیکن اسپورٹس گالا” کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے کیا۔ گالا میں میراتھن ریس، فٹبال، کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال

شطرنج اور رسہ کشی سمیت دیگر کھیل شامل ہیں جن میں دو سو سے زائد طلبہ و طالبات بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ناگزیر ہیں اور یہ معاشرے میں توازن، نظم و ضبط اور رواداری کو فروغ دیتے ہیں۔ تین روزہ ایونٹ کا اختتام جمعہ کے روز ہوگا۔

مزید خبریں