واشنگٹن۔ 22 جون(اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اقوام متحدہ کی امورِ مہاجرین کی نمائندہ خصوصی امریکی اداکارہ انیجلینا جولی نے مسلم کمیونٹی کے افطار پروگرام میں شرکت کی ہے۔امریکا کر ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے تقریب سے خطاب کا آغاز 'اسلام علیکم' کے ساتھ شروع کیا اور ماہِ مقدس کا ذکر کرتے ہوئے ” رمضانِ کریم“ کے الفاظ استعمال کئے۔کیری نے امریکا میں قبول …
جان کیری اور انیجلینا جولی کی مسلم کمیونٹی کے افطار پروگرام میں شرکت

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 22 جون(اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اقوام متحدہ کی امورِ مہاجرین کی نمائندہ خصوصی امریکی اداکارہ انیجلینا جولی نے مسلم کمیونٹی کے افطار پروگرام میں شرکت کی ہے۔امریکا کر ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے تقریب سے خطاب کا آغاز ‘اسلام علیکم’ کے ساتھ شروع کیا اور ماہِ مقدس کا ذکر کرتے ہوئے ” رمضانِ کریم“ کے الفاظ استعمال کئے۔کیری نے امریکا میں قبول کئے جانے والے مہاجرین کے ملکی تحفظ کے خطرہ ہونے سے متعلق آراءکے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص نگرانی کے بعد انہیں امریکا میں قبول کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات دہشتگردوں کے مفاد میں ہو سکتے ہیں۔








