جان کیری کی وینزویلا کے صدر سے ملاقات

واشنگٹن۔ 28 ستمبر (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کے ساتھ ملاقات کی ہے۔جان کیری کی امریکاکا وزیر خارجہ بننے کے بعد نیکولس مادورو کے ساتھ ہونے والی یہ ان کی پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق جان کیر ی اورنیکولس مادورو کے درمیان یہ ملاقات کولمبیا کے شہر کارٹاجینا میں ہوئی جہاں وہ کولمبیا کی خانہ جنگی کے …

واشنگٹن۔ 28 ستمبر (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کے ساتھ ملاقات کی ہے۔جان کیری کی امریکاکا وزیر خارجہ بننے کے بعد نیکولس مادورو کے ساتھ ہونے والی یہ ان کی پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق جان کیر ی اورنیکولس مادورو کے درمیان یہ ملاقات کولمبیا کے شہر کارٹاجینا میں ہوئی جہاں وہ کولمبیا کی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے ایک سمجھوتے سے متعلق ہونے والی ایک تقریب میں شریک تھے۔امریکاکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جان کیری نے وینزویلا کے لاکھوں شہریوں کو درپیش معاشی اور سیاسی مشکلات پر ہمارے تحفظات سے متعلق بات کی اور صدر مادورو پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حزب مخالف کے ساتھ مل کر تعمیری کام کریں۔د

مزید خبریں

Leave a Reply