جاپان،بلٹ ٹرین میں بڑے سائز کا سامان لے جانے کے لیے ریزرویشن کا منصوبہ

ٹوکیو۔ 31 اگست (اے پی پی)جاپان میں آئندہ برس مئی سے بْلٹ ٹرین شِنکان سین میں سامان کے بڑے بکسوں کے ہمراہ سفر کرنے والے مسافروں کی سامان کے لیے جگہ کی ریزرویشن کروانے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ یہ تبدیلی 2020ء کے ٹوکیو اولمپک اور پیرالِمپک کھیلوں سے قبل سخت حفاظتی اقدامات اپنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔توکائیدو، سانیو اور کیْوشْو شِنکان سین لائنز پر بڑے سائز کے …

ٹوکیو۔ 31 اگست (اے پی پی)جاپان میں آئندہ برس مئی سے بْلٹ ٹرین شِنکان سین میں سامان کے بڑے بکسوں کے ہمراہ سفر کرنے والے مسافروں کی سامان کے لیے جگہ کی ریزرویشن کروانے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ یہ تبدیلی 2020ء کے ٹوکیو اولمپک اور پیرالِمپک کھیلوں سے قبل سخت حفاظتی اقدامات اپنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔توکائیدو، سانیو اور کیْوشْو شِنکان سین لائنز پر بڑے سائز کے بکسوں کے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ یہ پابندی ایسے بکسوں کے لیے ہوگی جنکی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی مجموعی طور پر 160 سینٹی میٹر سے زیادہ ہو گی۔سامان کے بڑے بکسوں کے ہمراہ سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے افراد ٹکٹ خریدتے وقت ریزرویشن دفاتر میں، یا آن لائن اپنے سامان کے لیے جگہ مخصوص کروا سکتے ہیں۔سامان ڈبے کے پیچھے والے حصے میں مخصوص جگہ پر یا تالے والے بالائی خانوں میں رکھا جا سکے گا۔بڑے سائز کے سامان کے بکسوں کی ریزرویشن مفت ہو گی لیکن ریزرویشن کے بغیر بڑے سائز کا سامان لے جانے پر تقریباً 10 ڈالر اضافی ادا کرنا ہوںگے۔

مزید خبریں