ٹوکیو۔ 25فروری(اے پی پی) جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو کی تخت نشینی کے 30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ٹوکیو میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہنشاہ اور ملکہ نے شرکت کی۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں وزیرِ اعظم شنزو ایبے، پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے سپیکر اور صدر، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، اراکینِ پارلیمنٹ، کاروباری اداروں …
جاپانی شہنشاہ اکی ہیٹوکی تخت نشینی کو 30 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
ٹوکیو۔ 25فروری(اے پی پی) جاپان کے شہنشاہ اکی ہیٹو کی تخت نشینی کے 30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ٹوکیو میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہنشاہ اور ملکہ نے شرکت کی۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں وزیرِ اعظم شنزو ایبے، پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے سپیکر اور صدر، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، اراکینِ پارلیمنٹ، کاروباری اداروں کے نمائندوں اور جاپان میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔جاپانی وزیر اعظم شنزوایبے نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہنشاہ نے گزشتہ 30 سال کے دوران ریاست اور قومی یکجہتی کی علامت کے طور پر کام کیا ہے اور اپنی ذمہ داریاں جذبے سے سر انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام جاپان کو باوقار اور ا±میدوں سے بھر پور ملک بنانے اور اِس کے روشن مستقبل کے واسطے کام کرنے کے لیے پ±ر عزم ہیں۔ اس موقع پرشہنشاہ نے کہا کہ عہد کے 30 سالوں میں جاپان کو عوام کی امن کے حصول کی شدید خواہش میں تعاون حاصل رہا ہے۔ شہنشاہ نے کہا کہ موجود دور اور جدید زمانے میں یہ پہلا دور ہے جب جنگیں نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے شکر گزار ہیں جو ا±نہیں قومی یکجہتی کا علمبردار سمجھنے میں فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج دن تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل ہیں۔








