جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ۔18نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو کہا کہ چین جاپان کو دوبارہ اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے اور اسے دوسرو ں کے خلاف جارحیت کے لئے بروئے کار لانے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی چین کسی کودوسری …

بیجنگ۔18نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو کہا کہ چین جاپان کو دوبارہ اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے اور اسے دوسرو ں کے خلاف جارحیت کے لئے بروئے کار لانے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی چین کسی کودوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے اور عالمی امن و استحکام کو دوبارہ کبھی نقصان پہنچانے کی اجازت دے گا۔

چینی ترجمان کا یہ بیان کئی جاپانی عہدیداروں کے اس عندیہ کے بعد سامنے آیا ہے کہ جاپان اپنی سیلف ڈیفنس فورسز کی صفوں میں ردوبدل کرنے اور اس وقت کے امپیریل جاپانی آرمی رینک ٹائٹلز کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔چینی ترجمان نے مزید کہا کہ جاپانی عسکریت پسندی کی جارحیت نے ایشیا اور دنیا کو گہرے مصائب سے دوچار کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جنگ کے نتائج کو بھول جاتے ہیں وہ خود کو سنگین خطرے میں ڈالیں گے۔