ٹوکیو ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سْوگا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ٹیلیفون پر چینی صدر شی جِن پِنگ سے بات چیت کی ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم سْوگا نے چینی صدر شی پنگ سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی اور میں نے متعدد دو طرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات سے نمٹنے کے لیے دونوں رہنماؤں …
جاپانی وزیراعظم سْوگا کی چینی صدر شی پنگ سے ٹیلیفونک ملاقات، قریبی تعاون پر اتفاق

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سْوگا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ٹیلیفون پر چینی صدر شی جِن پِنگ سے بات چیت کی ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم سْوگا نے چینی صدر شی پنگ سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی اور میں نے متعدد دو طرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات سے نمٹنے کے لیے دونوں رہنماؤں کے درمیان براہِ راست روابط سمیت اعلیٰ سطح پر قریبی تعاون جاری رکھی رکھیں گے”۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی نے جاپان کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی اپنی خواہش کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعظم سْوگا نے کہا کہ انہوں نے اس کے جواب میں اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ جاپان اور چین کے تعلقات میں استحکام علاقے اور دنیا کے لیے انتہائی اہم ہے۔دونوں رہنماؤں نے تصدیق کی کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مختلف شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مقاصد کے لیے کیے جانے والے سفر کی جلد بحالی کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔








