جاپانی وزیر اعظم کا ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لئے 280 ارب ڈالر مختص کرنے کا عزم

ٹوکیو ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لئے ٹیکنالوجی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ا±ن کا کہنا ہے کہ آئندہ دہائی میں جاپان کا سرکاری اور نجی شعبہ اس مقصد کے لیے تقریباً 280 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار ٹوکیو میں دنیا بھر کے صنعتی اور مالیاتی …

ٹوکیو ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لئے ٹیکنالوجی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ا±ن کا کہنا ہے کہ آئندہ دہائی میں جاپان کا سرکاری اور نجی شعبہ اس مقصد کے لیے تقریباً 280 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار ٹوکیو میں دنیا بھر کے صنعتی اور مالیاتی رہنماﺅں کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحول میں کاربن کی مقدار کو کم کرنا فوری نوعیت کا فریضہ ہے۔اور جاپان جی 20 ممالک کے تحقیق سے متعلق اداروں کو اکٹھا کر کے 1 لاکھ 20 ہزار ماہرین کے علم کو یکجا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔شنزو ابے نے مزید کہا کہ حکومت اگلے موسم بہار تک ماحول دوست توانائی کے لئے ایک بین الاقوامی مرکز تحقیق بنائے گی۔