جاپان ،آگ کی لپیٹ میں آ کر 170 عمارتیں تباہ، ایک شہری لاپتہ

ٹوکیو۔19نومبر (اے پی پی):جاپان جنوبی شہر اوئیتا کے علاقے سگانوسیکی میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس نے 170 سے زائد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ۔ اردو نیوز کے مطابق فائر فائٹر سروس نے بتایا کہ جاپان کے جنوبی شہر اوئیتا کے علاقے سگانوسیکی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے 170 سے زائد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم …

ٹوکیو۔19نومبر (اے پی پی):جاپان جنوبی شہر اوئیتا کے علاقے سگانوسیکی میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس نے 170 سے زائد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ۔ اردو نیوز کے مطابق فائر فائٹر سروس نے بتایا کہ جاپان کے جنوبی شہر اوئیتا کے علاقے سگانوسیکی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے 170 سے زائد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم بدھ کی صبح تک اس پر پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

آگ لگنے کے اس واقعے کے بعد علاقے کے تقریباً 175 رہائشیوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔