جاپان اور چین کی ٹیمیں ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل

بنگلور ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) جاپان اور چین کی خواتین باسکٹ بال ٹیمیں ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ جاپان کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم نے اپنے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں سائوتھ کوریا کو شکست دیکر جبکہ چین کی خواتین باسکٹ بال ٹیم نے انتہائی سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل …

بنگلور ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) جاپان اور چین کی خواتین باسکٹ بال ٹیمیں ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ جاپان کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم نے اپنے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں سائوتھ کوریا کو شکست دیکر جبکہ چین کی خواتین باسکٹ بال ٹیم نے انتہائی سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں جاپان کی ٹیم نے گروپ اے کے اپنے تیسرے اور آخری میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سائوتھ کوریا کی ویمنز ٹیم کو 61 کے مقابلے میں 102 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ چین کی ویمنز ٹیم نے گروپ بی کے اپنے تیسرے اور آخری میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم کو 69 کے مقابلے میں 70 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔