جاپان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل

ٹوکیو۔14اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی نامورٹینس سٹار،چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 27 سالہ میزبان ٹینس سٹار نائومی اوساکا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر …

ٹوکیو۔14اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی نامورٹینس سٹار،چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 27 سالہ میزبان ٹینس سٹار نائومی اوساکا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ہم وطن ٹینس کھلاڑی وکانا سونوبے کو 0-2 سیٹس سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

جاپان کے شہر اوساکا کے یو سوبو ٹینس سینٹرمیں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 27 سالا جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ہم وطن ٹینس کھلاڑی وکانا سونوبے کوسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں نائومی اوساکا کا مقابلہ نیدرلینڈز کی حریف کھلاڑی سوزن لیمینز سے ہوگا۔

مزید خبریں