ٹوکیو ۔5دسمبر (اے پی پی):جاپان میں ایک گھر میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق جاپان کے صوبہ ایچی کے شہر سیٹو میں گھر میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک جبکہ دو رہائشی عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں ۔فائر فائٹرز کے 14 فائر ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے اور چار گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس اور فائر …
جاپان ، گھر میں آتشزدگی سے دو افراد ہلاک

مزید خبریں
ٹوکیو ۔5دسمبر (اے پی پی):جاپان میں ایک گھر میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق جاپان کے صوبہ ایچی کے شہر سیٹو میں گھر میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک جبکہ دو رہائشی عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں ۔فائر فائٹرز کے 14 فائر ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے اور چار گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
پولیس اور فائر حکام کے مطابق آگ لگنے سے ملحقہ دو منزلہ لکڑی کے مکانات جل گئے۔ ایک گھر کی باقیات سے دو لاشیں ملی ہیں۔حکام مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں۔آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے پولیس اور فائر حکام مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں۔








