جاپان میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید ابتری کی جانب گامذن،وزارت صحت

ٹوکیو۔10جنوری (اے پی پی):جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید خراب ہونے لگی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال جانچنے کے کئی پیمانوں کی رو سے، جن میں ہسپتالوں میں بستروں کی دستیابی شامل ہے، جاپان کے 47 علاقوں میں سے کچھ میں صورتحال انتہائی …

ٹوکیو۔10جنوری (اے پی پی):جاپان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید خراب ہونے لگی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال جانچنے کے کئی پیمانوں کی رو سے، جن میں ہسپتالوں میں بستروں کی دستیابی شامل ہے، جاپان کے 47 علاقوں میں سے کچھ میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ہسپتالوں میں بستروں کی دستیابی کے حوالے سے ٹوکیو، ہیوگو، اوساکا اور سائیتاما ایسے علاقے ہیں جو درجہ 4 میں پہنچ چکے ہیں۔ یہ درجہ انتہائی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے اور اسکا مطلب ہے کہ بستروں پر 50 فیصد یا زائد مریض داخل ہیں۔گزشتہ روز کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ شرح ٹوکیو میں 78.1 فیصد، ہیوگو میں 70.1 فیصد، اوساکا میں 64.4 فیصد اور سائیتاما میں 59 فیصد تھی۔شدید بیمار مریضوں کے لیے دستیاب بستروں کے لحاظ سے بھی ٹوکیو اور اوساکا درجہ 4 میں پہنچ چکے ہیں۔ ٹوکیو میں یہ شرح 87.4 فیصد اور اوساکا میں 64.7 فیصد ہے جس کے بعد کو ٹوکیو اور اس کے تین ہمسایہ علاقوں، سائیتاما، کاناگاوا اور چیبا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی۔۔