جاپان میں کورونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے سے بچنے کےلئے پابندیوں میں توسیع کی سفارش

ٹوکیو ۔ 2 مئی (اے پی پی) جاپان کے معاشی احیاءکے وزیر نشی م±ورا یاس±وتوشی نے کہا ہے کہ ماہرین نے کورونا وائرس کے انفیکشنز کی تعداد میں دوبارہ اضافے سے بچنے کے لیے سماجی پابندیاں برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی وبا کے خلاف حکومتی اقدامات کے نگران وزیر وزیر نشی م±ورا یاس±وتوشی نے کہا ہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کے دوبارہ …

ٹوکیو ۔ 2 مئی (اے پی پی) جاپان کے معاشی احیاءکے وزیر نشی م±ورا یاس±وتوشی نے کہا ہے کہ ماہرین نے کورونا وائرس کے انفیکشنز کی تعداد میں دوبارہ اضافے سے بچنے کے لیے سماجی پابندیاں برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی وبا کے خلاف حکومتی اقدامات کے نگران وزیر وزیر نشی م±ورا یاس±وتوشی نے کہا ہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے سے بچنے کےلئے پابندیوں میں توسیع کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات وائرس کے پھیلاو کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میںکی۔توقع ہے کہ حکومت ملک گیر ہنگامی حالت کے نفاذ کی مدت 6 مئی کو ختم ہونے کے بعد اس مدت میں تقریباً ایک ماہ کا اضافہ کرے گی۔ اس بارے میں رسمی فیصلہ پیر کے روز کرے گی۔نشی م±ورا نے کہا کہ پینل کی رائے کے مطابق، نئے انفیکشنز کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ پینل کی اس رائے کے باوجود جناب نشی م±ورا نے کہا کہ ماہرین نے سماجی رابطے میں خاطر خواہ کمی آنے تک، گھر پر رہنے اور دیگر پابندیوں میں نرمی نہ لانے کی سفارش کی۔انہوں نے کہا کہ ماہرین نے کچھ علاقوں میں سخت پابندیاں برقرار رکھنے اور دیگر علاقوں میں پابندیوں میں نرمی لانے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے والے ٹوکیو اور 12 دیگر پریفیکچروں میں وائرس کو روکنے کی سخت پالیسی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔