ٹوکیو۔9جنوری (اے پی پی):جاپان کے ہونشو جزیرے کے مغربی ساحل پرواقع نیگاتا پریفیکچر میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلےکے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ شینوا نیوز کے مطابق جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے منگل کو بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ساڈو جزیرے کے قریب نیگاتا سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ واضح رہے کہ یہ زلزلہ 7.6 شدت کے شدید زلزلوں کے بعد آنے والے …
جاپان میں 6.0 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

مزید خبریں
ٹوکیو۔9جنوری (اے پی پی):جاپان کے ہونشو جزیرے کے مغربی ساحل پرواقع نیگاتا پریفیکچر میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلےکے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ شینوا نیوز کے مطابق جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے منگل کو بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ساڈو جزیرے کے قریب نیگاتا سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
واضح رہے کہ یہ زلزلہ 7.6 شدت کے شدید زلزلوں کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کے ایک سلسلے کے درمیان آیا جو نئے سال کے دن اشیکاوا کے پڑوسی پریفیکچر کے نوٹو علاقے میں آیا، جس میں اب تک کم از کم 202 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔








