اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) جاپان اقتصادی اور سماجی ترقیاتی پروگرام کے تحت گرانٹ امداد کی صورت میں حکومت پاکستان کو نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، فیصل آباد کے لئے 500 ملین ین مالیت کا سامان فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں گرانٹ کے لئے سرکاری دستاویزات کا تبادلہ جمعرات کو یہا ں اقتصادی امور ڈویژن میں کیا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر سید پرویز عباس اور جاپان کے …
جاپان نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، فیصل آباد کے لئے 500 ملین ین مالیت کا سامان فراہم کرے گا،گرانٹ کے لئے ابتدائی معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) جاپان اقتصادی اور سماجی ترقیاتی پروگرام کے تحت گرانٹ امداد کی صورت میں حکومت پاکستان کو نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، فیصل آباد کے لئے 500 ملین ین مالیت کا سامان فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں گرانٹ کے لئے سرکاری دستاویزات کا تبادلہ جمعرات کو یہا ں اقتصادی امور ڈویژن میں کیا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر سید پرویز عباس اور جاپان کے سفیر ماتسو کنینوری نے اپنی حکومتوں کی جانب سے کاروباری تفصیلات کی دستاویزات، معاملاتِ باہمی بات چیت کا ریکارڈ اور معاہدے کے منٹ پر دستخط کیے۔ سکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے اس موقع کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک میں شراکت داری کو فروغ دینے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور وسیع بین الاقوامی امور پر دونوں ممالک کا نکتہ نظرمشترکہ ہے۔ پاکستان جاپان کے معاشی تعاون کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کا خیرمقدم کرتا ہے کیونکہ اس نے پاکستان کی سماجی معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت پاکستان ترجیحی بنیادوں پر اقتصادی امداد کی توسیع پر حکومت جاپان کے مشکور ہے۔ سکرٹری نے اقتصادی و سماجی پروگرام کے تحت فیصل آباد کی ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے لیے امداد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے لئے سازوسامان کی شکل میں دی جانے والی گرانٹ کا وقت پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کے لئے ہم حکومت جاپان کے مشکور ہیں۔ پاکستان میں ٹیکسٹائل کاشعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہاہے، جس کے ذریعے ملک کی برآمدات میں 55 فیصد کا حصہ ڈالا جاتا ہے۔ اس امداد کے توسط سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو اپنی سپلائی چین کو اپ گریڈ کرنے ، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ حکومت پاکستان مسابقتی ماحول میں ٹیکسٹائل کے شعبے کی نمو کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ گھریلو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جاپان کے سفیر نے مستقبل میں پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا اور موجودہ حکومت کی معاشی کاوشوں کو سراہا۔








