ٹوکیو۔8ستمبر (اے پی پی):جاپان نے جولائی میں 18.1 ارب ڈالر (2.68 ٹریلین ین) کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا ۔وام کے مطابق وزارت خزانہ نے پیر کو جاری اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایاکہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس، جو بین الاقوامی تجارت کا وسیع پیمانہ سمجھا جاتا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.1 فیصد کم رہا۔اشیاء کی تجارت میں جاپان کو 189.4 ارب ین کا خسارہ ہوا جب کہ برآمدات 4.9 …
جاپان کاجولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 18.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

مزید خبریں
ٹوکیو۔8ستمبر (اے پی پی):جاپان نے جولائی میں 18.1 ارب ڈالر (2.68 ٹریلین ین) کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا ۔وام کے مطابق وزارت خزانہ نے پیر کو جاری اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایاکہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس، جو بین الاقوامی تجارت کا وسیع پیمانہ سمجھا جاتا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.1 فیصد کم رہا۔اشیاء کی تجارت میں جاپان کو 189.4 ارب ین کا خسارہ ہوا جب کہ برآمدات 4.9 فیصد کمی کے ساتھ 9.01 ٹریلین ین تک سکڑ گئیں۔وزارت کے مطابق پرائمری انکم سرپلس، جو جاپان کی بیرونِ ملک سرمایہ کاری سے حاصل آمدنی کو ظاہر کرتا ہے، 4.07 ٹریلین ین رہا۔
سروسز ٹریڈ کا خسارہ بڑھ کر 695.6 ارب ین ہوگیا جو گزشتہ سال 581.4 ارب ین تھا جب کہ ٹریول سرپلس معمولی کمی کے ساتھ 529.8 ارب ین رہا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جاپان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کا خرچ اب بھی جاپانیوں کے بیرون ملک خرچ سے زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جاپان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں سال بہ سال 4.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3.44 ملین تک پہنچ گئی جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے جاپانی شہریوں کی تعداد 14.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1.21 ملین رہی۔








