جاپان کا یوکرین کو بارودی سرنگوں کا پتہ چلانے والے آلات کا عطیہ

ٹوکیو۔22نومبر (اے پی پی):جاپان نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں بارودی سرنگوں کا پتہ چلانے والے آلات اور گاڑیاں یوکرین کے حوالے کی ہیں۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین میں جاپانی سفیر ماتسُودا کُونی نوری، نائب وزیر برائے امور خارجہ تسُوجی کیِوتو اور معیشت تجارت اور صنعت کے نائب وزیر اِیواتا کازُوچیکا کے ہمراہ یوکرینی حکام نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ …

ٹوکیو۔22نومبر (اے پی پی):جاپان نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں بارودی سرنگوں کا پتہ چلانے والے آلات اور گاڑیاں یوکرین کے حوالے کی ہیں۔

جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین میں جاپانی سفیر ماتسُودا کُونی نوری، نائب وزیر برائے امور خارجہ تسُوجی کیِوتو اور معیشت تجارت اور صنعت کے نائب وزیر اِیواتا کازُوچیکا کے ہمراہ یوکرینی حکام نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر تسُوجی نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ رکھنے، صنعتوں اور افراد کے روزگار کی تعمیرِنو کے لیے باردوی سرنگوں اور اَن پھٹے گولوں کو ہٹایا جانا ضروری ہے۔

بارودی سرنگوں کا پتہ چلا سکنے والے پچاس آلات اور سرنگیں ہٹانے والے عملے کے استعمال کے لیے دی جانے والی40گاڑیاں چوک پر موجود تھیں۔جاپان بین الاقوامی تعاون تنظیم، جائیکا، ان آلات کو یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کو فراہمی کے عمل میں شریک تھی۔