اقوام متحدہ ۔19نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ جاپان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی اصلاحات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ دنیا میں صرف ایک …
جاپان کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں،چینی مندوب

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔19نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ جاپان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
سی جی ٹی این کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی اصلاحات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت مکمل چین کی نمائندہ واحد حکومت ہے اور تائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔
فو چونگ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم سنائے تکائیچی کے تائیوان سے متعلق بیانات انتہائی غلط اور خطرناک ہیں جو چین کے اندرونی امور میں سخت مداخلت اور ایک چین کے اصول اور چین جاپان چار سیاسی دستاویزات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی عدل و انصاف کے خلاف اشتعال انگیزی ہے ، دوسری عالمی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کے لیے نقصان دہ ہے ، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے اور جاپان کے امن کے راستے پر چلنے کے بنیادی وعدے سے انحراف ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایسے ملک کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں ہے۔








