اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی)جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو تین سے چار جنوری تک پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف سے دو طرفہ امور پر مذاکرات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق دونوں اطراف باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ جاپانی وزیر خارجہ …
جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو تین سے چار جنوری تک پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی)جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو تین سے چار جنوری تک پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف سے دو طرفہ امور پر مذاکرات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق دونوں اطراف باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ جاپانی وزیر خارجہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے خیر سگالی ملاقات بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ 1952ءمیں اپنے سفارتی تعلقات کے قیام سے پاک جاپان نے باہمی تعلقات میں سیاسی ، اقتصادی ، تجارتی اور دیگر شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے ۔ اعلیٰ سطح کے دو طرفہ تبادلے ان تعلقات کا اہم جزو ہیں۔ جاپانی وزیر خارجہ کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے میں مدد ملے گی۔








