اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب امن کا داعی موسیقار بھی بھارت میں فسادات کا نوٹس لینے لگا ہے تو وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھی بھارت میں قتل و غارت کا نوٹس لے اور تاریخ کی درست سمت میں جانے کیلئے کھڑے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر …
جب امن کا داعی موسیقار بھی بھارت میں فسادات کا نوٹس لینے لگا ہے تو وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھی بھارت میں قتل و غارت کا نوٹس لے اور تاریخ کی درست سمت میں جانے کیلئے کھڑے ہوں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب امن کا داعی موسیقار بھی بھارت میں فسادات کا نوٹس لینے لگا ہے تو وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھی بھارت میں قتل و غارت کا نوٹس لے اور تاریخ کی درست سمت میں جانے کیلئے کھڑے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں برطانوی موسیقار راجر واٹرز کی لندن میں پیش کی گئی سماجی کارکن عامر عزیز کی نظم کا حوالہ بھی دیا جس میں برطانوی موسیقار نے متنازعہ بھارتی قانون کو فسطائیت اور نسل پرستی پر مبنی قرار دیا ہے۔








