جدہ،ماحولیات بارے عرب وزرا کونسل کا 35واں اجلاس شروع ہو گیا

جدہ۔13اکتوبر (اے پی پی):ماحولیات کے حوالے سے عرب وزرا کونسل کا 35واں اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہو گیا۔ ایس پی اے کے مطابق اجلاس کا اہتمام سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے عرب لیگ کے تعاون سے کیا ہے ، یہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔اجلاس کے ایجنڈے میں ماحولیاتی چیلنجز اور فطرت پر مبنی حل اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور …

جدہ۔13اکتوبر (اے پی پی):ماحولیات کے حوالے سے عرب وزرا کونسل کا 35واں اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہو گیا۔

ایس پی اے کے مطابق اجلاس کا اہتمام سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے عرب لیگ کے تعاون سے کیا ہے ، یہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔اجلاس کے ایجنڈے میں ماحولیاتی چیلنجز اور فطرت پر مبنی حل اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور بین الاقوامی ماحولیاتی معاہدوں پر تبادلہ خیال جسے موضوعات شامل ہیں۔اجلاس میں بنجر زمین، حیاتی نظام میں تنوع اور ماحولیاتی امور پر عرب تعاون، جی 20 گوبل لینڈ انیشی ایٹو کے ساتھ تعاون، مشرق وسطیٰ گرین انیشی ایٹو، ریاض میں کوپ۔ 16 فورم میں عرب ممالک کی شرکت اور شریک ملکوں کے پیش کردہ مختلف ماحولیاتی امور پر بات کی جائے گی۔

مزید خبریں