جدہ، حج کانفرنس و نمائش 2025 کا چوتھا ایڈیشن اختتام پذیر ہو گیا

جدہ۔18جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جدہ میں حج کانفرنس و نمائش 2025 کا چوتھا ایڈیشن چار دن جاری رہنے کے بعداختتام پذیر ہو گیا۔ ایس پی اےکے مطابق حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز جدہ سپر ڈوم میں 13 جنوری کو ہوا جس کا افتتاح نائب گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کیا۔نمائش و کانفرنس چار دن جاری رہی اس …

جدہ۔18جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جدہ میں حج کانفرنس و نمائش 2025 کا چوتھا ایڈیشن چار دن جاری رہنے کے بعداختتام پذیر ہو گیا۔ ایس پی اےکے مطابق حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز جدہ سپر ڈوم میں 13 جنوری کو ہوا جس کا افتتاح نائب گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کیا۔نمائش و کانفرنس چار دن جاری رہی اس دوران مختلف حج مشنز سے معاہدے کیے گئے جبکہ متعدد سرکاری اداروں نے حج امور کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کیے۔

کانفرنس و نمائش میں شریک مختلف ممالک سے تعلق رکھنےوالوں کے خیالات معلوم کیے۔نمائش کے ہال میں موجود مشعل السبیعی نے کہاکہ موجودہ ایڈیشن سابقہ ایڈیشنز سے قطعی طورپر مختلف رہا۔ یہ بات یقینی ہے کہ انتظامیہ نے بہت محنت کی ان کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں نمایاں ہیں۔

مصر سے تعلق رکھنے والی نیرمین عبدالوھاب نے کہا کہ ہرسال اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے بہتر سے بہتر منصوبے مرتب کیے جاتے ہیں، رواں سال کانفرنس و نمائش میں جن منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں انہیں دیکھ کر یقینی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ مثالی منصوبے ہیں۔

نائیجیریا سے آنے والے ابوبکر محمدنے کہا کہ عازمین حج کی خدمت کے لیے سعودی عرب کی کوششیں ہمیشہ سے ہی اعلی رہی ہیں تاہم موجودہ کانفرنس و نمائش کا انعقاد مثالی ہے۔

مزید خبریں